ورلڈکپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش کی ٹرافی پر ٹانگیں رکھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شدید وائرل ہوئی تاہم بعدازاں تنقید کے پہلے کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تصویر انہوں نے ہٹا دی لیکن بھارتی 6 دن گزرجانے کے باوجود بھی اس تصویر کو بھلا نہیں پائے ہیں اور مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔
آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر بھارت کے صوبے اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں آر ٹی آئی کارکن پنڈٹ کیشو کی جانب سے کروائی گئی ہے ،مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر کی تصویر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ارسال کی ہے جس میں انہوں نے مچل مارش کے بھارے میں کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
An FIR was lodged against Australian cricketer #MitchellMarsh in Aligarh, UP
— Daily Culture (@DailyCultureYT) November 24, 2023
The complaint was filed by RTI activist Pandit Keshav, alleging that Marsh's actions of dropping legs on the World Cup trophy had offended the sentiments of Indian cricket team fans
He also forwarded a… pic.twitter.com/mxNXGBBBqi
مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر بھارتی سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کی شکایت کے بعد کروائی گئی ہے ،عرفان پٹھان کا کہناتھا کہ مجھے مچل کے اس عمل سے دکھ پہنچا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارت میں کسی غیر ملکی کرکٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا ہو ، اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں ،اکتوبر میں بھارتی وکیل کی جانب سے پاکستانی کیپر محمد رضوان کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ انہیں میچ کے دوران گراونڈ میں نماز پڑھنے سے روکا جائے ۔