گزشتہ روز کوئٹہ کے بخاری سینٹر ڈکیتی کی واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ واردات میں ملوث ایک اہلکار پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شارع اقبال بخاری سینٹرمیں ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد پولیس اہلکار نکلے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روزبخاری سینٹرمیں دکاندارسے 18لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال، کانسٹیبل سیف اللہ اور کانسٹیبل ہدایت اللہ شامل تھے۔ جن میں محمد اقبال کوگزشتہ روزہی دکانداروں نے دبوچ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث تینوں اہلکاروں کومعطل کیاجاچکاہےواردات میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کےلئےچھاپےمارےجارہے ہیں۔