فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر،آج زمین مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آجائیں گے۔
ماہرین کےمطابق مشتری زمین کےقریب ترین مقام پر،انتہائی بڑا اور روشن دکھائی دے گا،مشتری غروب آفتاب کےوقت طلوع ہوگا،پوری رات آسمان پر موجود رہےگا،پاکستان میں شام ساڑھے 6 سے صبح پونے 7 بجےتک نظارہ کیا جاسکے گا۔
سیارہ مشتری اس دوران سب سےزیادہ بڑا اور چمکدار دکھائی دےگا،آسمان صاف ہونےکی صورت میں مشتری آنکھ سے بھی واضح دکھائی دےگا،دوربین یا چھوٹی ٹیلی اسکوپ سے دیکھنے پرمشتری کی پٹیاں بھی نظر آئیں گی۔
مشتری کے 4 بڑے چاند آئیو،یوروپا،گینیمیڈ اورکالسٹو بھی مشاہدے میں آئیں گے،سیارہ مشتری کا یہ شاندار فلکی مظاہرہ دوبارہ اگلے سال ہی دیکھنے کو ملے گا۔




















