پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی کو دنیا سےرخصت ہوئے 30 سال بیت گئے۔ سلطان راہی نے 40 سال کےدوران 800 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
راولپنڈی میں پیدا ہونے والے سلطان راہی نے 1956 میں “باغی” سے فلمی سفر کا آغاز کیا، 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم وحشی جٹ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا۔
مولا جٹ فن کے سلطان کی یادگارفلم ،“شیر خان”، “چن وریام”، بشیرا، خان چاچااوردیگر فلموں میں انہوں نے لازوال اداکاری کی۔
سلطان راہی نے 700سے زائد پنجابی اور100 سے زیادہ اردو فلموں میں کام کیا اور 160 سے زائد ایوارڈزحاصل کئے۔انہیں پاکستانی سینما کاکلائنٹ ایسٹ وڈ بھی کہاجاتاہے۔
نو جنوری 1996 کو گوجرانوالہ میں قتل کر دیا گیا،وہ دنیافانی سے رخصت ہوگئے لیکن اپنے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔





















