وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا،نوازشریف کینسراسپتال،سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگرکی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے لاہورمیں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت کی ہے،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے،مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا،مسجداور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئیں۔
پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا،سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئیں،وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنیوالے ہر کینسر مریض کا علاج ہوگا۔



















