وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سندھ سےملاقات منسوخ ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےسہیل آفریدی سےملاقات کرنے سےمعذرت کرلی۔
سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئےہیں،جہاں انہوں نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا آج جلسہ ضرور ہوگا،حیدرآباد سے کراچی آنے میں ہمیں ساڑھے 7 گھنٹے لگے،ہمیں جان بوجھ کرکے سنسان سڑکوں پر دھکیلا گیا،یہ لوگ اقتدار کے نشے میں پاگل ہوچکے ہیں، یہاں کے عوام بانی پی ٹی آئی زندہ باد کا نعرہ لگا رہےہیں،جلسہ تو ہوگا۔
جلسےسےمتعلق سندھ حکومت نے خبردارکردیا،وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا باغ جناح وفاق کے پاس ہے اس لیےرسمی کارروائی میں تاخیرہوئی،آپ جلسہ ایک دوگھنٹے تاخیر سے بھی کرسکتے ہیں۔
وزیرداخلہ ضیالنجار نے بھی خبردار کردیا،کہا جلسہ کرنا ہے تو باغ جناح میں کریں،ہرممکن تعاون کریں گے عوام کو تکلیف پہنچی تو برداشت نہیں کریں گے۔۔





















