اسلام آباد میں شادی والے گھرمیں گیس سلنڈردھماکےمیں دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹرجی سیون ٹومیں شادی والے گھرمیں گیس سلنڈردھماکہ ہوا ہے،دھماکےمیں دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ گیارہ افراد زخمی ہیں،سلنڈر بلاسٹ شادی والے گھر میں ہوا،مہمان بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق دھماکے کی وجہ سےمجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے، ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے،دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آبادسلنڈردھماکےمیں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے،وزیرِصحت، سیکریٹری اورپمزانتظامیہ کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے،وزیرِاعظم نےسیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی بھی ہدایت کی ہے۔




















