امریکا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پرآگئی،مظاہرین نے واقعے میں ملوث آئی سی ای اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی شہر منیاپولس میں آئی سی ای اہلکار کی فائرنگ سےخاتون کی ہلاکت کے بعد صورتحال بےقابو ہیں،منیاپولس میں ہزاروں افراد نے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے حراستی مرکز کے باہر احتجاج کیا، الہان عمر سمیت تین کانگریس اراکین نے احتجاج میں شرکت کیلئےآئیں تو انہیں روک دیا گیا،الہان عمر کا کہنا ہے کہ امریکا میں جمہوریت مر رہی ہے۔
لاس اینجلس میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا،پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا،بوسٹن میں مظاہرین نے خاتون کے قتل میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری اور تارکین وطن پر کریک ڈاؤن روکنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ بدھ کو امیگریشن ایجنٹ نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔





















