اوورسیزپاکستانیوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی 3 قسطوں سے بھی زیادہ ڈالرصرف 30 دن میں وطن بھیج دیئے۔ اسٹیٹ بینک نے بیرون ممالک سے آنے والی ترسیلات زر کا ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 60 کروڑڈالر وطن بھیجے۔ ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر13 فیصد اورسالانہ بنیاد پر17 فیصد اضافہ ہوگیا۔
سعودی عرب سے ترسیلات زر کی مد میں 81 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 56 کروڑ ڈالر جبکہ امریکا سے 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔
ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے ، ترسیلات زر بڑھنے سے پاکستان کا تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی قابو میں آئےگا۔





















