نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 22 ویں غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالیہ پراقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے،اسرائیلی اقدام صومالیہ کی بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے،بین الاقوامی قانون کےتحت ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت لازمی ہیں،کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنےکا قانونی یا اخلاقی حق نہیں رکھتی، ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو قانونی یا سیاسی اثر نہیں حاصل ہوگا۔
انہوں نےکہاپاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی،اقدام ہارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،عوامی ووٹ کی بنیاد پرانتخابات ہی صومالیہ کی ترقی کی علامت ہیں،پاکستان صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کوسراہتا ہے،اسرائیل کی کارروائی بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کےمنشور کی خلاف ورزی ہے،یہ اقدام دہشتگردی کےخلاف عالمی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ریاستی اداروں کی مضبوطی اور اقتصادی شعبےمیں شفاف اصلاحات اہم ہیں،غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کیلئے کوششیں ضروری ہیں،پاکستان اور آئی سی اورعرب ممالک کیساتھ فلسطینی حق خودارادیت کیلئے تعاون کرےگا،پاکستان فلسطینی عوام کےحق خودارادیت کےساتھ کھڑ اہے۔





















