پی ایس ایل آکشن کی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس میں ابتدا میں ہانگ کانگ سپر سکسز اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ اپنے نام کیا تھا۔
اسی طرح ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کا اسکواڈ کامیاب رہا، جس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سراہا گیا۔
تقریب میں پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ جیتنے پر 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ ٹیم کی کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا گیا۔ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 85لاکھ روپے کی ا نعامی دی گئی۔




















