پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے علی ترین دستبردار ہوگئے۔
علی ترین نےسوشل میڈیا پر دستبرداری سےمتعلق آگاہ کردیا،دونئی ٹیموں کی بولی کے لیے 9 خریداروں میں مقابلہ اب سے کچھ دیر بعد ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علی ترین کا کہنا ہےکہ فیملی سے مشورہ کرکے دستبردارہونے کا فیصلہ کیا، واپسی ہوگی تو صرف جنوبی پنجاب کے لیے ہوگی،پی ایس ایل سیزن 11 میں بطور تماشائی اسٹیڈیم میں ہونگا،جب ملتان سلطانز کی ٹیم فروخت کے لئے آئے گی تو ہم تیار ہونگے۔




















