پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ نیلامی کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا، جس میں نئی فرنچائزز کے حصول کے لیے 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی جائے گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز کے ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
نیلامی کے بعد معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی خصوصی پرفارمنس بھی ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔



















