بھارتی اداکار جےبھانوشالی اور اداکارہ ماہی وج نے بالآخر طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی ٹی وی اداکارجےبھانوشالی نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری کےذریعےتصدیق کی ہےہم دونوں باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انسٹاگرام پرجاری بیان میں فنکار جوڑے نے کہا کہ آج ہم زندگی کہلانے والے سفر میں الگ راستے اختیار کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

۔2011 میں شادی کرنے والے اس جوڑے نے 14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جے اورماہی کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور انکے تین بچے ہیں، 2017 میں انہوں نے دو بچوں، خوشی اور راج ویر کی ذمہ داری سنبھالی،انکی بیٹی تارا 2019 میں پیدا ہوئی۔
دونوں کی علیحدگی سے متعلق کئی ماہ سے افواہیں زیر گردش تھیں،جوڑا اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا رہتا تھا۔






















