ڈکیتی چوری اور ہنی ٹریپ جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی ملوث پائے گئے،2025 میں 167 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی، چوری اورہنی ٹریپ کی وارداتیں،چورڈکیت ہی نہیں،پولیس والے بھی کرتے رہے،2025 میں اہلکاروں کے خلاف96 مقدمات درج ہوئے،جن میں 167 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا۔
کانسٹیبل سے لےکر سب انسپکٹر رینک کےپولیس اہلکار،نہ صرف مختلف جرائم بلکہ ڈکیتی اور ہنی ٹریپ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہےکہ قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ قانون نافذ کروانے والے ہی اگر قانون شکنی پر اتر آئیں تو کارروائی سخت ہونی چاہیے۔
پولیس حکام کےمطابق جرائم میں ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ قانون کا شکنجہ بھی سخت کیا جائےگا۔



















