شہنائیاں، شادیاں اور ستارے، 2025 نے شوبز انڈسٹری کو خوشیوں سے بھر دیا۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیےسال 2025 خوشیوں اور نئی شروعات کا سال ثابت ہوا، جس میں کئی مقبول ستاروں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ رواں برس کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی شادیوں میں کبریٰ خان اور گوہر رشید شامل رہے جنہوں نے مکہ مکرمہ میں سادگی سے نکاح کر کے سب کو حیران کر دیا، جبکہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کی شادی نے بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی،اداکارہ نیلم منیر نے اسی سال پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمد راشد سے شادی کی۔
اسی طرح اداکار احمدعلی اکبر اورماہم بتول کی اچانک شادی اور نیلم منیرکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا مداحوں کے لیےکسی بڑےسرپرائز سےکم نہ تھا،موسیقی کی دنیا میں حسن رحیم نےاپنی گلگتی روایات کےساتھ شادی کی محفل سجائی تو دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں زین احمد کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔
نامورشخصیات کی ان شادیوں نےنہ صرف انٹرنیٹ پرٹرینڈزسیٹ کیےبلکہ مداحوں کو بھی اپنے پسندیدہ ستاروں کی نجی زندگی کے خوبصورت لمحات دیکھنے کا موقع ملا،انوشے اشرف کی ترکی میں ہونے والی شاہانہ تقریب اورمشہور انفلوئنسرز ربیقہ خان اورحسین ترین کے طویل ترین شادی سیزن نے بھی شائقین کی بھرپور توجہ سمیٹی۔
اس کے ساتھ ساتھ خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی کے اعلان نے نوجوان مداحوں میں خوشی کی لہردوڑا دی۔مجموعی طور پر یہ سال پاکستانی شوبز کے لیے ایک ایسا یادگارسال بن گیا ہےجس میں محبت،دوستی اور روایات کے حسین رنگ نمایاں نظر آئے اور ہر بڑے اسٹار کی شادی ایک قومی خبر بن کر سامنے آئی۔






















