وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی چوتھی قسط پاکستان کو موصول ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے چوتھی قسط کے لیے کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی گئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا کوشش کر رہے ہیں کہ اسی سسٹم کو بہتر کریں۔






















