ایف بی آر کے سسٹم کی مرمت کے سبب موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کا عمل 6 اور 7 دسمبر کو عارضی طور پر معطل رہے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سسٹم اپ گریڈ اور تکنیکی بہتری کے پیش نظر یہ کارروائی عارضی طور پر روکنی پڑی ہے۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اپنی ڈیوائسز کی رجسٹریشن پیشگی مکمل کر لیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد رجسٹریشن سسٹم معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔



















