نیٹو ممالک گرین لینڈ کی حمایت میں ڈٹ گئے۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا نیٹو کے ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فرانسیسی صدر میکرون نے بھی امریکا پر کڑی تنقید کی۔ ٹیرف کو بلیک میلنگ قرار دیا۔ کہا امریکا یورپ کو کمزور اور اپنا تابع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نوآبادیاتی طرز عمل قبول نہیں۔ غنڈہ گردی کے بجائے احترام اور سفاکیت کے بجائے قانون کی بالادستی کو ترجیح دیتے ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں ڈنمارک کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خودمختاری، شناخت، علاقائی سالمیت اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو کیلئے جتنا کام میں نے کیا، کسی نے نہیں کیا، میں نہ آتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا، نیٹو آج تاریخ کے کوڑے دان میں ہوتا، یہ افسوسناک ہے لیکن سچ ہے۔





















