جوڈیشل کونسل نےجسٹس طارق مسعود سے متعلق شکایت کنندہ آمنہ ملک کے 23 سوالات اورجوابات پبلک کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت کےمعاملے پر شکایت کنندہ آمنہ ملک کو سنا گیا اور ان سے سوالات کیے گئے۔جوڈیشل کونسل نے آمنہ ملک سے کیے گئے سوالات اور ان کے جوابات پبلک کردیئے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نےآمنہ ملک سے سوال کیا کہ آپ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو جانتی ہیں؟جس پر آمنہ ملک نے کہا کہ جی میں جانتی ہوں،اس سے سوال کیا گیا کہ آپ ایڈووکیٹ اظہرصدیق کوکس حیثیت سےجانتی ہیں؟آمنہ ملک نے جواب دیا کہ ایڈووکیٹ اظہرصدیق کوپریکٹسنگ وکیل کےطور پرجانتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس، جسٹس طارق مسعود کے خلاف درخواست خارج، مظاہرنقوی کے اعتراضات کا جائزہ
جوڈیشل کونسل کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کےشوہراظہر صدیق ایڈووکیٹ کےجونیئرایسوسی ایٹ ہیں؟،آمنہ ملک نے جواب دیا کہ جی بلکل،ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے یا آپ کےشوہرنےدائرشکایت ایڈووکیٹ اظہرصدیق کودی؟،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں۔
آمنہ ملک سے جوڈیشل کونسل نے سوال کیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت کس نے ڈرافٹ کی؟ آمنہ ملک نے جواب دیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت میری ٹیم نے تیارکی،سوال کیا گیا کہ ٹیم سے آپ کی کیا مراد ہے؟کونسل کے اس سوال کا آمنہ ملک نے کوئی جواب نہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم جوڈیشل کونسل نےتمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سےروک دیا
شکایت کنندہ آمنہ ملک سے سوال کیا گیا کہ جسٹس سردارطارق مسعود کےجواب سے آپ مطمئن ہیں،جس پر انہوں نے کہا کہ میں جسٹس طارق مسعود کےجواب سےمکمل طورپرمطمئن ہوں،جسٹس طارق مسعود نےجواب کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات بھی لف کئےہیں۔
کونسل نے آمنہ ملک سے سوال کیا کہ آپ نےشکایت کے ساتھ ایف بی آرکے آرڈرکی کاپی کہاں سےحاصل کی؟، شکایت کنندہ آمنہ ملک نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا،کونسل نے سوال کیا کہ کیا آپ اور آپ کے شوہر ٹیکس ادا کرتے ہیں؟ آمنہ ملک نے جواب دیا کہ نہیں،میں اور میرے شوہر ٹیکس ادا نہیں کرتے۔