سپریم جوڈیشل کونسل نےتمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سےروک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کی حتمی فیصلے تک کارروائی مکمل اِن کیمرا اور خفیہ رکھنےکی استدعا کی .
ذرائع کےمطابق جسٹس مظاہرنقوی کے وکیل خواجہ حارث نے پیر کی کارروائی میڈیا میں رپورٹ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی عام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس، جسٹس طارق مسعود کے خلاف درخواست خارج، مظاہرنقوی کے اعتراضات کا جائزہ
کونسل نے پاکستان بار کونسل سمیت تمام شکایات کنندگان کو طلب کر رکھا تھا ، شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھیں۔جبکہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اب کل بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اب تک کی کارروائی میں سامنے آئے حقائق کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد جسٹس مظاہر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
جوڈیشل کونسل نےتمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سےروک دیا ۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے دوبارہ ہو گا ۔