حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اوراہم شرط پوری کردی،گریڈ 17 اور اوپر کےافسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کاپابندبنادیاگیا،وفاقی وزارتوں اورصوبائی محکموں کے افسران زدمیں آئیں گے، بنگلے،گھر،پراپرٹی،گاڑی،کیش سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات دیناہوں گی۔
سرکاری دستاویز کےمطابق گریڈ 17 سے اوپر کا کوئی بھی سرکاری یا نیم سرکاری افسر عملدر آمدکا پابند ہوگا، تمام سرکاری افسران کو ہر سال اپنے اثاثوں کی لسٹ ایف بی آر کو دینا پڑےگی، پہلے صرف سول سرونٹس یاعام سرکاری ملازم کو اپنے اثاثے کی لسٹ جمع کروانا پڑتی تھی،اب صرف سول سرونٹس نہیں بلکہ تمام پبلک سرونٹس کو اثاثوں کی فہرست دینا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق واپڈا،پی آئی اے،سوئی گیس، اوجی ڈی سی ایل سمیت خودمختار اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے،صرف نیب قانون کے تحت پہلے سے مستثنیٰ افسران ہی بچ پائیں گے،جن میں ججز، فوجی افسران اور دیگر شامل ہیں۔



















