پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں شدید دھند اور اسموگ کا الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب کےمیدانی اضلاع شدید دھند اوراسموگ کی زد میں آسکتےہیں،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،قصور،ننکانہ صاحب،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق دھند اوراسموگ سےساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور بھی زدمیں آسکتے ہیں،صوبہ بھرکی انتظامیہ دھند اوراسموگ کی روک تھام کیلئےحکومتی اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہنا ہےکہ اسموگ کےباعث سانس کےامراض اور دیگر بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے،اسموگ کےباعث بچے اوربوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں،دھند کےباعث سڑکوں پر حادثات میں اضافےکا خدشہ بھی ہے۔
پی ڈی ایم اے کاکہنا ہےکہ فصلوں کی باقیات اورکوڑا کرکٹ جلانےپرمقدمہ درج ہوگا،کوتاہی اورغیرذمہ داری برتنے والےافسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سالڈ ویسٹ، ٹائرز،پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے،دھویں والی گاڑیوں اورفیکٹریوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔



















