ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 525 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال 2022کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 490 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چارماہ میں چین، برطانیہ، نیدرلینڈ اورامریکا پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے سرفہرست ہیں، چین نے پہلے چارماہ میں ملک میں 158 ملین ڈالر، برطانیہ نے 64 ملین ڈالر، نیدرلینڈ نے 56 ملین ڈالر اوامریکا نے 35 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سوئٹزرلینڈ، سنگاپوراوریواے ای کی جانب سے بالترتیب 33 ملین ڈالر، 29 ملین ڈالر اور18 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی۔