محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز میں دن میں گرمی،رات میں خنکی اور صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت انتیس سے اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا جبکہ رات میں پارہ سولہ سے اٹھارہ ڈگری تک گر سکتا ہے۔
صبح کےوقت ہلکی دھند چھائے رہنے اورفضاء میں نمی کی شرح پچہتر سے پچیاسی فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،ہوائیں شمال مشرق سے چل کر بعد میں جنوب مغرب کی سمت اختیار کریں گی۔
محکمہ موسمیات نےشہریوں کو رات کے وقت خنکی سے بچاؤ اور صبح کے وقت حد نگاہ میں کمی کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔






















