خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ گل امام کےعلاقے گاؤں محمد اکبر میں نامعلوم دہشتگردوں نے مسجد کےاندر فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل شاہ نواز کو شہید کردیا۔
حکام کے مطابق پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، ریسکیو نے لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔






















