راولپنڈی میں خنکی کے بعد ڈینگی کے کیسز میں کمی آنے لگی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تیس ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ڈینگی بخار کے 25 مریض شہر میں مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ ، وجودہ سیزن میں ڈینگی مچھر سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ۔ رواں سال اب تک 22 ہزار 81 افراد کا ڈینگی کے شبہ میں طبی معائنہ کیا گیا ۔ جبکہ مجموعی طور پرایک ہزار چار سو چھپن مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔





















