قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔
قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئےسال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا،انسدادِ پولیو مہم دوفروری سےشروع ہوگی آٹھ فروری تک جاری رہےگی،قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹرحکام کے مطابق قومی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔
پولیو مہم کےدوران پاکستان بھرمیں چارکروڑ پچاس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، قومی پولیو مہم میں چار لاکھ سےزائدپولیو ورکرز فرائض انجام دیں گےانسداد پولیوحکام نے والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں،بچوں کو معذوری سے محفوظ بنائیں۔
گزشتہ سال پانچ مرتبہ قومی انسداد پولیو مہم ہوئی جس کے باعث پولیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی۔





















