سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وزیراعظم شہبازشریف متحرک ہو گئے ہیں اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو مدعو کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سےدعوت نامے موصول ہو گئے ہیں،شہباز شریف حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے کل شام ساڑھے 6 بجے ملاقات کا شیڈول ہے، سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے باکو سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو, آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے آزربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی کی۔ وزیراعظم کی آزربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف اور ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔





















