وادی کاغان میں برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا۔
وادی کےپہاڑوں سمیت سیاحتی مقامات بیسر جلکڈ بٹہ کنڈی میں دو انچ سےزائد برف پڑ چکی،سڑک سے کے ڈی اےاوراین ایچ اےکی مشینری برف صاف کرنےمیں مصروف ہیں،ہوٹل میں موجود سیاحوں کی 30 گاڑیوں کےقافلے کو ناراں پہنچایا جا رہا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ناراں آنے والےسیاح موسمی حالات کومدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں،ناراں سےبیسر جھیل لولوسرسر روڈ کلیر ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ رات سےچلنے والی ہواؤں نےشہرکا موسم خشگوار کردیا۔عالمی ماحولیاتی ادارے کی رپورٹ میں لاہور 8ویں نمبر پر چلے گیا جبکہ بھارت کا شہر کولکتہ پہلے نمبر پر سرفہرست ہے،لاہور کا اے کیو ائی 158 ہے،محکمہ موسمیات نے نوید سنائی ہے کہ بارشیں ہوں گی تو فضا مکمل صاف ہو جائے گی۔






















