نیویارک کا نیا میئرکون؟ پولنگ آج ہوگی،3امیدواروں میں کڑا مقابلہ،زہران ممدانی مقبول ترین امیدوار ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق تین امیدوار میدان میں ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کاپلڑا بھاری ہے،تارکین وطن اور نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد ممدانی کی حامی،پہلی دفعہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والا ایک مسلم نوجوان میئر کا امیدوار ہے۔
تازہ ترین پولز کےمطابق زہران ممدانی کو اپنے قریب ترین حریف اینڈریو کومو پر چودہ فیصد سے زائد برتری حاصل ہے،فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے پربھی ممدانی مسلمانوں کے فیورٹ امیدوارہیں، آخری انتخابی ریلی سے خطاب میں ذہران ممدانی کا ورکنگ کلاس طبقے کو ریلیف دینےکا وعدہ کیا،امریکی صدر کو بھی آڑے ہاتھوں لےلیاکہا ٹرمپ نےاشیا سستی کرنےکا نعرہ لگایا مگرپورا نہ کیا ۔۔ دھمکیاں دینےوالوں کو شکست دینے کا بہترین طریقہ ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے ۔
دوسری جانب صدر ڈنلڈ ٹرمپ زہران ممدانی کوکبھی سوشلسٹ توکبھی کمیونسٹ خیالات کےحامل قرار دیتے ہیں، اور ان کی جیت کواپنے لیے خطرہ سمجھتےہیں،الیکشن سے ایک دن پہلے انھوں نے دھمکی دی ہے کہ ممدانی کی جیت کی صورت میں نیویارک کیلئے فیڈرل فنڈز روک سکتےہیں۔





















