امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے دن گنےجا چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب امریکا بحیرہ کیریبین میں وینزویلا کے قریب فوجی دستے تعینات کر رہا ہے اور اس نے مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ کرنے والے جہازوں پر متعدد حملے کیے جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی حکام وینز ویلا کے صدر نکولس مادورو پر منشیات کی سمگلنگ کے الزامات عائد کرتے ہیں جبکہ نکولس مادورو امریکا پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ان کے ملک کے تیل پر قبضہ کرنے کے لیے وہاں حکومت کی تبدیلی کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔





















