وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےجنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے لکھا ویری ویل پلیڈ بوائز ان گرین۔
وزیراعظم نےکہاکہ شاندارکارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعظم نے بہترین پرفارمنس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔
'ویری ویل پلیڈ بوائز ان گرین'،وزیراعظم شہباز شریف کا سوشل میڈیا ایکس پرپیغام






















