پنجاب میں فلار ملز کیلئے سرکاری گندم کا اجراء شروع ہو گیا جس کیلئے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈٹیز مینجمنٹ نے اجراء پالیسی بھی جاری کر دی ہے جس کے تحت فلارملز،آٹا چکیوں کو 3 ہزار روپے فی من قیمت پر سرکاری گندم فروخت ہو گی، بجلی بلز کے ذریعے تصدیق ہونے والی فعال فلارملز کو سرکاری گندم کا اجراء ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بند پڑی غیر فعال فلار ملز کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں کیا جائے گا،20کلو آٹا تھیلا قیمت1810،دس کلو آٹا تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کر دی گئی ہے ، پنجاب میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
فلارملز کو سرکاری گندم کے اجراء کے ساتھ نجی شعبہ کی غیر ظاہر کردہ گندم فراہمی بحالی کا قوی امکان ہے ،پنجاب حکومت کے قانونی ماہرین نے مضبوط نکات پر مبنی اپیل تیار کر لی ہے ،انٹراکورٹ اپیل میں فیصلہ کے پس منظر کے چند اہم حقائق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب ہائبرڈ سسٹم کے ذریعے سرکاری و غیر ظاہر شدہ نجی گندم فلار ملز کو فراہم کرے گا، فلار ملز اور ٹریڈرز کے پاس کسانوں سے 2 ہزار روپے میں خریدی لاکھوں ٹن گندم موجود ہے ، فلار ملز کو پنجاب کے عوام کی سہولت کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، پنجاب میں وافر مقدارمیں سرکاری ونجی گندم کا اسٹاک موجود ہے ،وافرسپلائی مستحکم رہےگی۔



















