امریکا اور بھارت کے درمیان 10 برس کا دفاعی فریم ورک معاہدہ طے پاگیا۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہندوستان کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ معاہدہ علاقائی استحکام اور ڈیٹرنس، دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک سنگ بنیاد ہے۔ معاہدے سے تکنیکی تعاون اور انٹیلیجنس شیئرنگ کو فروغ ملے گا۔






















