موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کےمطابق کل سےاسکول صبح آٹھ بجکر پنتالیس منٹ پر شروع ہوں گے، تدریسی عمل دوپہر ایک بجکر تیس منٹ تک جاری رہے گا۔
محکمہ تعلیم نے سرد موسم، اسموگ کی صورتحال اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا،وزیر تعلیم پنجاب نے بھی سوشل میڈیا پر اوقات کار کے حوالے سے پوسٹ شیئر کردی۔
دوسری جانب پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ اسموگ کی وجہ سے اس سال اب تک لاک ڈاون لگا نہ اسکول بند ہوئے،پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرزموجودہیں،پنجاب اور پاکستان کیلئے ہوا کو بہتر کر کے رہیں گے۔ عوام سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کر دی۔






















