پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ریجن ہندوکش افغانستان تھا،گہرائی 234 کلو میٹر تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، منڈی بہاءالدین، گجرات، پشاور، سوات، دیر، مالاکنڈ، چترال، لنڈی کوتل، شانگلہ، غذر، چارسدہ، بٹگرام اور ہری پور سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کا تعین زلزلہ پیما مرکز کر رہا ہے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















