ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔ نہ ہی فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی کوئی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ مسترد کردیا۔ کہا امریکی الزامات اسرائیل کے جرائم اور جارحیت کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ امریکا سے کہتے ہیں وہ اسرائیل کے بیانیے کو دہرانا بند کرے۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ حماس غزہ میں شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔
بیان میں کہا گیا اگر حماس نے یہ حملہ کیا تو غزہ کے شہریوں کے تحفظ اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔






















