غزہ امن معاہدہ پر وفاقی وزرا نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا غزہ میں امن کیلئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنی اور پارٹی کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ صدر ٹرمپ اور دیگر ممالک کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔
وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا وزیراعظم نے شرم الشیخ میں یہ مقدمہ پیش کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے ۔ وزیراعظم کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس آواز کو بلند کیا۔
وزیرمملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا پاکستان کی سفارتکاری اس وقت عروج پر ہے ۔ غزہ میں جو امن ہوا اس میں وزیراعظم پاکستان کو نمایاں ہاتھ ہے ۔ وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا یہ سال پاکستان کیلئے بہت نیک ثابت ہوا ۔ پاکستان اس وقت عالم اسلام کی قیادت کر رہا ہے۔






















