چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد جمہوری، مساوات پر مبنی اور منصفانہ پاکستان کی تعمیر ہے، ہم بی بی شہید اور کارسازکے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت کیا، شہداء کے حوصلے، وفاداری اور جمہوریت کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا 18 اکتوبر 2007 قوم کی روح پرہمیشہ کیلئے نقش دن ہے۔ 30 لاکھ سے زائد افراد نے شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس دن آمریت اور دہشتگردی نے بینظیر بھٹو کے کارواں پر حملہ کیا، 180 جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کے لہو نے جمہوریت کی روشنی کو مزید جلا بخشی۔
بلاول بھٹو نے کہا ہم بی بی شہید اورکارسازکے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، ہمارا مقصد جمہوری، مساوات پر مبنی اورمنصفانہ پاکستان کی تعمیر ہے۔ شہداء کا لہو آج بھی پرامن وجمہوری پاکستان کے سفر کو روشن کررہا ہے۔






















