وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز کی اپ گریڈنگ پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف ہے، پاکستان کے اصلاحاتی سفر اور برآمدات پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی ترجیح بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فوکس مقابلے کی صلاحیت بڑھانے پر ہے، نیا ٹیرف ریجیم صنعتی مسابقت بڑھانے اور خام مال کی لاگت کم کرنے میں مدد دے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا معیشت میں استحکام کے ساتھ اصلاحاتی رفتار برقرار جبکہ کرنسی، زرمبادلہ ذخائر اور افراطِ زر کے اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ٹیکس۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی، سرکاری اداروں اور پبلک فنانس میں اصلاحات جاری ہیں، اصلاحات کا مقصد استحکام اور ساختی تبدیلی کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور یہ اصلاحات پاکستان کے لیے "ایسٹ ایشیا لمحہ" ثابت ہو سکتی ہیں۔
محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے درآمدی ماڈل سے نکل کر برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف رخ کر لیا ہے، وزیر خزانہ نے امریکا کےساتھ مضبوط شراکت داری اور ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اصلاحاتی رفتارپاکستان کو پائیداراوربرآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔





















