غزہ امن معاہدے پر سابق امریکی صدور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سابق امریکی صدرجوبائیڈن اوربل کلنٹن نے صدر ٹرمپ کوغزہ امن معاہدے پر مبارکباد دی ہے،جوبائیڈن نے کہا اس معاہدے تک پہنچنے کا راستہ آسان نہیں تھا،جنگ بندی معاہدے پرصدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو سراہتا ہوں،میری انتظامیہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کی۔
بل کلنٹن نے کہا صدر ٹرمپ، قطر اورخطے کے دیگر ممالک مبارکباد کے مستحق ہیں،حماس اور اسرائیل اب اس موقع ہر پائیدار امن کیلئے استعمال کریں۔






















