وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کا تمام وی لاگرز سے رابطہ ہے میرے خلاف مہم چل رہی ہے۔ بانی کومعلوم ہے کہ ان کی بہن علیمہ خان کی بدولت پارٹی میں اختلافی تکرار ہورہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وفادار ہوں، شکایت کمزور اور منافق لوگ کرتے ہیں، بانی کومائنس کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں وزارتیں لینا اور تبدیل کرنا سب کچھ بانی کی مشاورت سے ہورہا ہے، 7 ماہ پہلے ان وزرا کی کارکردگی سے اسد قیصر کو آگاہ کیا تھا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت اور حکومت کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔ وزیر اعلیٰ علی امین کے مبینہ حریف گروپ کے دو وزرا نے استعفے دے دیا جن میں سینئر پارٹی رہنماوں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائی شامل ہیں۔






















