بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں نے ایشیا کپ فائنل کےلیے دبئی نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلی عہدیداروں نے دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بی سی سی آئی کا کوئی بڑا عہدیدار دبئی نہیں جا رہا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کےعہدیدار30ستمبر کو ویمنز ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگی، ویمنز ورلڈکپ کی تقریب گوہاٹی میں شیڈول ہے۔






















