باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان اور ترکیہ کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ۔ دونوں ممالک کے تمام شعبوں میں دیرینہ برادرانہ تعلقات کو وسیع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پر زور بھی دیا۔ طے پایا کہ ترکیہ کا وزارتی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ باکو ایئرپورٹ پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو ، پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔






















