ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم تینوں میچز ہار کر ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے کھیل کر4 وکٹوں پر 149 رنز بنائے تھے، سری لنکا نے 150رنز کا ہدف19ویں اوورز میں پورا کیا۔
دبئی: پتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے، نزاکت خان نے سب سے زیادہ 52رنز اسکور کیے۔ دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ایشیاکپ میں یواے ای نے عمان کو 42 رنز سے ہراکرپہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 172 رنز بنائے ۔ محمد وسیم نے 69، علیشان شرفو نے 51 رنزاسکورکیے ۔ جواب میں عمان کی ٹیم 123 رنزبناسکی۔






















