ایشیاکپ میں یواے ای نے عمان کو 42 رنز سے ہراکرپہلی کامیابی حاصل کرلی۔
ابوظہبی میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 172 رنز بنائے ۔ محمد وسیم نے 69، علیشان شرفو نے 51 رنزاسکورکیے ۔ جواب میں عمان کی ٹیم 123 رنزبناسکی۔
یو اے ای کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جنید صدیقی رہے، جنہوں نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدر علی اور محمد جواد اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد روحد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
عمان اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ وہ اپنا آخری میچ جمعہ 19 ستمبر کو انڈیا کے خلاف کھیلے گی جب کہ اس سے قبل یو اے ای بدھ 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لے گی۔






















