سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کا مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اللہ کی رضا کیلئے معاف کرنے کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کر لی۔
یڈیشنل سیشن جج چوہدری عامرضیا کو کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا سامعیہ حجاب نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔ ان کی جانب سے میں گواہی دیتا ہوں ۔ اس پر عدالت نے حکم دیا مدعیہ خود یا ان کی فیملی کا کوئی ممبر عدالت میں آ کر بیان دے ۔
سماعت میں وقفہ کے بعد ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں اوراپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔ جج عامر ضیا نے سامعیہ حجاب سے پوچھا کیا اپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے ؟ سامعیہ حجاب نے بیان دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہو گیا ہے میں کیس واپس لیتی ہوں۔ مجھے ملزم کی ضمانت اور بریت پر کوئی اعتراض نہیں ۔
عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کر لی ۔ سماعت کےبعد سامعیہ حجاب صلح کے حوالے سے میڈیا کے کسی سوال کا جواب دیئے بغیر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔






















