پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کانٹینٹ کریئیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر معروف ٹک ٹاکرز نے سخت ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور کانٹینٹ کریئیٹرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں،انہوں نےکہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
زاہد احمد کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے اداکار کی کچھ اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر شیئرکیں اورلکھا کہ اسلام کی بات کسی اورکی بیوی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کی جا رہی ہے، اسٹیج پر رقص اور انٹرویو میں دین کی باتیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسر’کین ڈول‘ نے بھی زاہد احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اداکار کریں تو فن ہم کریں تو جہنمی۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ بھی دیگر سوشل میڈیا نفلوئنسر اور ٹک ٹاکرز نے زاہد احمد کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔





















