جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کےلیے لاہور پہنچ گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کھیلے جائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 16 ستمبر کولاہور میں ہوگا ۔ دوسرا ون ڈے 19 اور تیسرا ون ڈے 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
لاہور آمد کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روزہ پریکٹس سیشن کے بعد میدان میں اترے گی۔






















